ھفتہ, 27 اپریل 2024


آئی سی سی کا سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کے مشتبہ افراد سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز پی سی بی نہیں بلکہ آئی سی سی کے انٹرنیشنل انویسٹی گیٹرز نے کیا ۔

ذرائع کے مطابق کئی کھلاڑیوں نےسٹے بازوں کو خراب کارکردگی کا یقین دلایا تھا ۔کچھ کھلاڑیوں نے سٹے بازوں کی پیشکش کو قبول کیا اور کچھ کھلاڑیوں نے سٹے بازوں کی پیشکش سن کر بتایا نہیں جن کھلاڑیوں کو واپس وطن بھیجا گیا انہوں نے سٹے بازوں کی پیشکش کو قبول کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے پہلے سٹے بازوں کا گروہ کھلاڑیوں کے ہوٹل میں نظر آیا۔پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی آئی سی سی کے گرینڈ آپریشن کا حصہ ہے۔شاہ زیب حسن اورمحمد عرفان کو فیلڈ سے بلا کر پوچھ گچھ کی گئی۔

شرجیل خان اور خالد لطیف گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں . پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو شوکاز جاری کرکے 7دنوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد عرفان کو آج کسی وقت وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےذوالفقار بابر کو بھی وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment