جمعرات, 02 مئی 2024


شاہد آفریدی کرکٹ کو خدا حافظ کہہ چکے

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بین الا اقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔شارجہ میں پریس کانفرنس میں کہا کرکٹ کوخداحافظ کہہ چکا،صرف چاہنے والوں کیلئے کھیل رہاہوں۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔ لاہور میں ممکن نہ ہوا تو کراچی اور پنڈی کے آپشنز موجود ہیں۔غیرملکی کرکٹرنہیں آتے تومقامی کھلاڑیوں کےساتھ ہی کھیلیں۔امیدہے پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پراچھافیصلہ کرےگا۔ پریس کانفرنس میں آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے لیے ان کی فاونڈیشن اہم ہے،تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں سے درخواست کرونگا جہاں اتنی سپورٹ کی پاکستان آکر ایک میچ کے لیے بھی سپورٹ کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment