جمعہ, 03 مئی 2024


پی ایس ایل فائنل پرانٹیلی جنس اداروں سے رپورٹس مانگ لی

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)صوبائی دارالحکومت پنجاب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل کے )فائنل میچ کے فیصلے کے بارے میں محکمہ داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ایس فائنل مقابلے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعینانی زیر غور ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سکیورٹی سے متعلق انٹیلی جنس اداروں سے رپورٹس مانگ لی گئیں ہیں اور رپورٹس کو مد نظر رکھ کر ہی سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔واضح رہے کہ دبئی میں جاری پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کے بارے پی سی بی اور فرنچائرز مالکان کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چاہے غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں فائنل کیلئے راضی ہوں یا نہ ہوں مگر فائنل میچ لاہور ہی میں ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment