جمعرات, 02 مئی 2024


شاندار بائولنگ کے عوض اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح قرار

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک اسکور سے شکست دیدی ،محمد سمیع نے آخری اوور میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے بلے باز اسد شفیق 8 رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،جس کے کیون پیٹرسن اور احمد شہزاد نے وکٹ کو سنبھالا اور دونوں نے 128 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔کیون پیٹر سن 69جبکہ احمد شہزاد 59 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد زیادہ سکور نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز انور علی 2رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد عرفان ،رومن رئیس ، شاداب خان اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں اسلام آباد یو نائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے بلے باز ڈوین سمتھ تیسری ہی گیند پر بغیر کوئی سکور کئے پویلیئن لوٹ گئےجبکہ رفت اللہ مہمند 17 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔تیسرے بلے باز حسین طلعت نے 56 رنز بنائے اور زوالفقار بابر کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے.چوتھے بلے باز بریڈ ہیڈن بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان مصباح الحق نے 25 سکور بنائے اور کیچ آوٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمدنے ٹاس جیتنے کے بعد اسلام آباد یو نائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم ہیں۔ اس سے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment