جمعہ, 26 اپریل 2024


شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ ملنے کے قوی امکانات

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں عمدہ پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والے شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان اسپنر نے اگر اگلے میچوں میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شاداب خان نے پہلے ٹی 20 میچ میں صرف 1.75 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ باﺅلنگ کراتے ہوئے محض 7 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی پہلے ہی میچ میں عالمی ریکارڈ بنانے کے علاوہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی وصول کیا۔ کپتان سرفراز احمد نے شاداب خان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پہلے ہی ٹی 20 میچ میں خود کو میچ ونر ثابت کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز کی تعریف کے باعث ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور قومی سلیکٹرز نے بھی ایک طرح سے فیصلہ کر لیا اور اب شاداب خان اگلے میچوں میں اچھی پرفارمنس کے ذریعے ٹیسٹ کیپ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment