جمعہ, 05 جولائی 2024


عمر اکمل کے لئے فٹنس سے زیادہ انکا رویہ سب سے بڑا مسئلہ ہے

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی فٹنس سے زیادہ ان کے روئیے کا مسئلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مسئلہ وزن زیادہ ہونے کا نہیں بلکہ روئیے کا ہے اور جب تک کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے کھیلنے کا جذبہ محسوس نہیں کرے گا اور اس پر فخر نہیں کرے گا تو اسے باہر ہی رہنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا ایک ماحول ہوتا ہے، بنیادی نظم و ضبط ہوتا ہے جس کے تحت کرکٹ کھیلتے ہیں جب نظم و ضبط نہیں ہو گا تو وزن بھی بڑھ جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ یہ نظم و ضبط کے مطابق چلنا اور فٹنس برقرار رکھنا کہنے کی بات نہیں ہوتی بلکہ یہ کھلاڑی کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے ان کو نظم و ضبط کا بھی مسئلہ ہے اور وزن کا بھی، اور یہ سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں ان کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ شائد انہیں صحیح نمبر پر نہیں کھلایا جاتا اس لئے اچھے نتائج نہیں مل رہے لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے کھیلنے پر فخر ہی محسوس نہیں کرتے، تو پھر ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment