منگل, 09 جولائی 2024


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا، فاسٹ باﺅلر انجری کا شکار

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلرجیمز اینڈرسن گروئن انجری کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جیمز اینڈرسن کو انگلینڈ کی مقامی کاﺅنٹی کرکٹ کے میچ میں گروئن انجری کے باعث لنکا شائر اور یارکشائر کے درمیان میچ سے محروم ہونا پڑا۔
فاسٹ باﺅلر اولڈ ٹریفورڈ میں ہونیوالے میچ کے پہلے روز گروئن انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔34 سالہ معروف باﺅلر جنہوں نے لنکا شائر میں ہونیوالی چار چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔
 
تاہم اب ان کی سفید بال کرکٹ میں دلچسپی نظر نہیں آرہی اور اینڈرسن لارڈزمیں6 جولائی کو ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے پہلے پہلے اپنے آپ کو انجری سے نجات دلانا چاہتے ہیں اس لئے وہ کاﺅنٹی کرکٹ میں مزید نہیں کھیلیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment