جمعہ, 03 مئی 2024


ہم معافی کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے،افغا نستان کرکٹ بورڈ

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)افغانستان نے پی سی بی کی جانب سے معافی کا مطالبہ مسترد کردیا، اے سی بی کے چیف عاطف مشال کہتے ہیں کہ ہمارا ہر بورڈ کے ساتھ رشتہ باہمی احترام اور قومی مفاد پر مشتمل ہے، ہم معافی کی کوئی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے۔ دو ماہ قبل کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر بھارتی زبان بولتے ہوئے پاکستان پر ہی دھماکے کاالزام عائد کرتے ہوئے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment