اتوار, 05 مئی 2024


کاؤنٹی کرکٹ میں بوم بوم کی جارحانہ بیٹنگ

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 42گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انگلینڈ کھیلے جانیوالی نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 42گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے بولروں کی خوب درگت بنائی

ہمپشائر نے آفریدی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ آفریدی کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے بھی شامل تھے۔ یہ شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی اور پاکستان کی طرف سے دوسری تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment