جمعہ, 03 مئی 2024


ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کے لیئے اپنے کھلاڑیوں کے سیکیورٹی تحفظات دور کرنے میں ناکام ہو گیا۔
زرائع کے مطابق دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی وجہ اسموگ نہیں بلکہ سینئر پلیئرز کا آمادہ نہ ہونا ہے، اور دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی بڑی وجہ ریجنل باڈیز کے سیکیورٹی خدشات ہیں جبکہ کئی بڑے ویسٹ انڈین پلیئرز بھی ٹور میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ افغانستان میں کرکٹ لیگ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکے کے بعد واپس آنے والے ٹرینیڈاڈ کے پلیئر ریاد ایمرت نے انہیں بتایا کہ وہ کیسے حملے میں بال بال بچے۔
دوسری جانب مقامی صحافی آج سارا دن پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے ٹور کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کرنے یا اس سلسلے میں موقف دینے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن کسی نے جواب دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment