جمعہ, 26 اپریل 2024


نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

 

ایمز ٹی وی:(لاہور ) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے اشتراک سے نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ آج سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے جیمنزیم ہال میں شروع ہو گی۔
آرمی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ فلڈ لائیٹس میں کھیلی جانے والی پانچ روزہ چیمپئن شپ میں ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ریلویز اور لاہور ڈویڑن کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا جبکہ پہلے روز مزید تین میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment