ھفتہ, 27 اپریل 2024


شعیب ملک کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سر پر گیند لگنے کے بعد شعیب ملک نے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کردی ہے۔
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ” الحمدللہ میں اچھا محسوس کر رہا ہوں“ اس کے ساتھ ہی انہوں نے از راہ مذاق کہا کہ ”جو بال مجھے لگی تھی اس کی حالت خطرے میں ہے۔ “ انہوں نے شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا ” تمام دوستوں کا نیک خواہشات، پیغامات اور ٹویٹس کے لیے شکریہ، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔“
واضح رہے کہ ہیملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شعیب ملک اسپن بولنگ کی وجہ سے ہیلمٹ کے بغیر کریز پر چلے گئے تھے، کریز میں واپس جاتے ہوئے فیلڈر کی تھرو ان کے سر کے پچھلے حصے پر لگی تھی اور انہوں نے اس وقت ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا، آل راؤنڈر نے فوری طبی امداد کے بعد بیٹنگ جاری رکھی تھی تاہم 6 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے تھے، بعد ازاں سر چکرانے کی وجہ سے وہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment