جمعہ, 26 اپریل 2024


گلیڈی ایٹرز کی جیت کا سہرا نواز کے سر

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کی جیت کا کریڈٹ محمدنواز کو جاتا ہے جس نے اس وقت بہترین اسپیل کروایا جب ٹیم کو اس کی سخت ضرورت تھی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا ہم پر دباﺅ تھا لیکن نواز بہترین باولنگ کر اکے ہمیں میچ میں واپس لے آئے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی اس جیت سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
واضح رہے محمد نوا ز نے اس میچ میں4اوورز میں محض 4رنزدئیے جس میں ان کا ایک میڈن اوور بھی شامل ہے ،اس کے علاوہ انہوں نے برینڈن میکولم کو اس وقت آﺅٹ کیا جب وہ ان کی ٹیم کے خلاف ایک بڑا اسکور کرنے جارہے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment