جمعہ, 26 اپریل 2024


کراچی کے کنگز دبئی میں چھاگئے، سنسنی خیز میچ کے بعد شاندارفتح

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے ساتویں میچ میں بولرز کی شاندار گیندبازی کے باعث کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

131 رنز کے دفاع میں پشاور کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ کو آخری اوور تک لیکر گئے تاہم عماد وسیم نے چھکا لگاکر میچ کا اختتام کردیا۔

کراچی کنگز کے سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز خرم منظور تھے جنہوں نے کرس جارڈن کی گیند پر اپر کٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم تھرڈ مین کی پوزیشن پر ابتسام شیخ نے شاندار کیچ پکڑ کر انہیں پویلین روانہ کردیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment