منگل, 18 ستمبر 2018


شکست کے بعد کراچی کنگز دبئی پہنچ گئی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)کراچی کنگز کی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔ پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔
کراچی کنگز کی آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 3 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور وہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment