جمعہ, 26 اپریل 2024


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹکراؤ آج ہوگا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہے، دوسرا میچ بھی اہم ہے اور نوجوان بولر شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے۔
ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ ہونے کے باوجود پلان کے مطابق پہلا میچ نہ کھیل سکے تاہم آج کھیلا جانے والا میچ منصوبہ بندی کے تحت کھیلیں گے۔
ویسٹ انڈین کپتان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک پلان
آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے بھی نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑکیں دوپہر 2 بجے بند کردی جائیں گی، راشد منہاس روڈ سے براستہ ڈالمیا روڈ، شارع فیصل پر کارساز اور لیاقت آباد دس نمبر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔
نیپا سے مزارِ قائد تک یونیورسٹی روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ بھی بند رہے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment