جمعہ, 26 اپریل 2024


وزیر اعظم بننے کے بعدعمران خان کو ایک اور عہدہ مل گیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کا وزیر اعظم بننے کے بعدعمران خان کو ایک اور عہدہ مل گیا وہ کیا ہے جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالتے ہی عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف بن گئے، پی سی بی کی ویب سائٹ پرعمران خان کی بطور پیٹرن ان چیف تصویرآویزاں کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے پاکستان کا وزیر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن ان چیف ہوتا ہے جس کے بعد انہیں بورڈ میں تبادلوں کا پورا اختیا ر ہوتا ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment