ھفتہ, 04 مئی 2024


پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیاایکشن تیار

 

لاہور: پاکستان کرکٹ کمیٹی نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان تیار کر لیا۔ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سمیت دنیا کے دیگر بورڈز میں بھی اس طرز کی کمیٹیاں سال میں تین اجلاس ہی بلاتی ہیں، پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے ایک ہی برس کے دوران اتنے ہی اجلاس رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا میں اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ پاکستان میں گاہے بگاہے تنازعات جنم لیتے ہیں، جب بھی اس طرح کی صورت حال ہو گی، ہم فوری طور پر حرکت میں آئیں گے اور اجلاس بلا کر معاملے کو احسن انداز میں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر سال بھر میں ہنگامی طور پر سو بار بھی اجلاس بلانا پڑا تو ہم دریغ نہیں کریں گے۔ کرکٹ کمیٹی کی سربراہ کے مطابق دو جگہوں پر ملازمتیں کرنے سمیت متعدد اہم ایشوز ہیں جن کوحل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: ’کرکٹ کمیٹی‘ کے معاملے پر شفافیت کے دعوے نظر انداز واضح رہے کہ محسن حسن خان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی سال میں کم ازکم 3 بار سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کرے گی جب کہ ٹیم انتظامیہ کے ساتھ سال میں اتنی ہی بار ان کا سیشن ہوا کرے گا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment