ھفتہ, 27 اپریل 2024


پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مالی بحران ولڈکپ میں شرکت مشکوک

 

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو 8 کروڑکی مالی امداد کے لیے خط لکھا ہے، حکومت سے براہ راست مانگنے کی وجہ وقت کی کمی ہے کیونکہ ورلڈکپ میں ٹیم نہ گئی توجرمانہ ہوگا اور بدنامی بھی۔ شہباز سینئر نے کہا کہ محمد ثقلین اور حسن سردار تنازع پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ کے لیے کل سے باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، انٹرنیشنل ٹیموں کے لیے مختلف ممالک کو کہا ہے ایک ہفتے میں جواب آئے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment