ھفتہ, 27 اپریل 2024


کیوی ویمنز ٹیم کے ہاتھوں پاکستان ویمنز کی شکست

 

 
پرویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن کیویز بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔
نیوزی لینڈر کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو چوالیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ثناء میر اور عالیہ ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار کیا۔
جواب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، سوائے جویریہ خان چھتیس رنز کے کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ رک سکی اور پوری ٹیم نوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ایمیلا کیر اور جیس وٹکین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں. جیس وٹکین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ میں پاکستان کو بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ قومی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ایک ہی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment