ھفتہ, 27 اپریل 2024


ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان اپناپہلا میچ کھیلنے کے لئے تیار

 

ہاکی ورلڈ کپ میں فاتحانہ انٹری کیلیے پاکستان نے گیم پلان بنالیا۔

پاکستان ٹیم کی میٹنگ میں مینجمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر واضح کیا گیا کہ وہ کسی سے کم نہیں، اگر جوش کے ساتھ ہوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلیں تو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز28 نومبر سے ہو چکا تاہم پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 5 دسمبر کو ملائشیا سے ہوگا،9تاریخ کو ہالینڈ کے خلاف تیسرا میچ شیڈول ہے۔

ادھر جمعرات کو  ورلڈ کپ کے مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوا، پول اے میں ارجنٹائن نے اسپین کو3کے مقابلے میں4گولز سے ہرا دیا۔ فاتح سائیڈ کی طرف سے مزیلی اور پلییئٹ نے 2، 2 بار گیند کو جال میں پھینکا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے دلچسپ میچ میں فرانس کو 2-1 سے مات دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے رسل اور جینسز نے1،1 گول کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment