جمعہ, 26 اپریل 2024


ایمرجنگ ایشیا کپ 2018, ہانگ کانگ کی ٹیم کی کراچی آمد

ایمرجنگ ایشیا کپ 2018 کے لیے ہانگ کانگ کی 15 رکنی ٹیم کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئی۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی رواں سال پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، ایونٹ کے میچز کولمبو اور کراچی میں کھیلے جائیں گے،

ہانگ کانگ ٹیم میں کپٹن انشومان رات، اعزاز خان، نزاکت خان، راگ کپور، کھینچٹ شاہ، بابر حیات، وقاص خان، احسان نواز، احسان خان، غضنفر محمد، تنویر افضال، تنویر احمد، حسن محمد، شاہد واصف اور ہارون ارشد شامل ہیں۔

گروپ بی میں میزبان پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش، ہانگ کانگ اور یو اے ای شامل ہیں۔ پاکستان میں گروپ بی کے 6 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

6 دسمبر کو پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے جب کہ بنگلا دیش کا یو اے ای سے ہوگا،7 دسمبر کو پاکستان کا میچ یو اے ای سے جب کہ بنگلا دیش کا ہانگ کانگ سے ہوگا، 9 دسمبر کو گروپ بی کے آخری دن پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کا سامنا کرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment