جمعہ, 26 اپریل 2024


فیصلہ کن میچ میں شاہینوں کو برتری حاصل

 

ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ گرین شرٹس کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آرہی ہے۔
نیوزی لینڈ نے آج دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹیلر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کیویز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا لیے ہیں اور بیٹنگ جاری ہے۔ شاہینوں کی گرفت مضبوط ہے جبکہ ولیم سن کیویز کو سہارا دینے کی کوشش کررہے ہیں اور نصف سنچری بناکر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے تھے۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment