Print this page

آل راﺅنڈر عماد وسیم کا بڑا دعویٰ

 

لاہور:پاکستان ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ جب باﺅلنگ کے لئے آتے ہیں تو خود کو مکمل باﺅلر جب کے بیٹنگ کے دوران خود کو مکمل بیٹسمین تصور کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بیٹنگ اور باﺅلنگ دونوں سے پاکستان کو میچز جتوا سکتا ہوں۔

فٹنس مسائل کا شکار رہنے والے عماد وسیم کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں واپسی ہوئی تو پہلے اور دوسرے ٹی ٹوینٹی میں ان کی کارکردگی شاندار رہی لیکن اس کے بعد ان کی کارکردگی ملی جلی ہی رہی ہے۔

عماد وسیم نے دورہ جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں