اتوار, 28 اپریل 2024


آل راؤنڈرشاداب خان کی شادی کی پہلی سالگرہ پراہلیہ کےساتھ عمرہ کی ادائیگی

مدینہ منورہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ عمرہ ادا کیا اور روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی۔

شاداب خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر روضہ رسول ﷺ پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں۔ اللہ ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی عطا کرے۔

قومی کرکٹر نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کے پہلے سال میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں۔ ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے اور کئی لمحات کو یادگار بنایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment