بدھ, 20 مارچ 2019


بھارتی کرکٹرزنے بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی

ٹی وی ٹاک شو میں نا زیبا گفتگو کرنے پر، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہرڈک پانڈیا اور لوکیش راہول کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ، اور نا مناسب گفتگو کرنے پر کرکٹرز ہرڈک پانڈیا اور لوکیش راہول کو شوکازسے وضاحت طلب کی۔

ان دونوں کھلاڑیوں نے مشہور ٹالک شو کافی ود کرن میں شرکت کی تھی جس میں گفتگو کے دوران نا زیبا اور نسل پرستانہ باتیں کی گئیں
بی سی سی آئی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیئرمین ونود رائے نے فوری طور پردونوں کھلاڑیوں کوشوکازنوٹسزجاری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں وضاحت طلب کرلی۔
جبکہ زہرڈک پانڈیا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو دل سے معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کی توہین کرنا یا کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment