ھفتہ, 27 اپریل 2024


آل راونڈرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں اگر اوپننگ بلے بازوں کی کارکردگی ناقص رہی

تو یہ ایک بہت بڑا دھچکا ہو گا۔ محسن خان کا کہنا تھا کہ کہ ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ مستحکم نہیں ہوپاتی

جس کی وجہ سے صرف دو کھلاڑیوں پر دباو پڑ جاتا ہے، ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کیلئے ضروری ہے

کہ پاکستان خصوصی اور مضبوط اوپنرز کی جوڑی کا انتخاب کرے۔

میگا ایونٹ کیلئے آپ کو ہر صورت ذہنی طور پر ایک سخت جان ٹیم کیخلاف تیار رہنا چاہئے

کیونکہ ایک اچھی ٹیم اور کھلاڑی ہمیشہ دباﺅ میں پرفارم کرتے ہیں لیکن پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی

حالیہ سیریز میں قومی کھلاڑی تناﺅ اور ذہنی فٹنس کے باعث اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 5 سے 7 فاسٹ باﺅلرز ہیں جو ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

تاہم انگلینڈ میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اسپنرز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ فاسٹ باﺅلرز سے کہیں زیادہ کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment