جمعرات, 02 مئی 2024


سری لنکامیں دہشت گردی،پاکستان سےسیریزکھٹائی میں پڑگئی

لاہور: سری لنکن بورڈ نے دورہ ملتوی کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا ۔ قومی ٹیم کو 30 اپریل کو کولمبو روانہ ہونہ تھا ، اس دورے میں دونوں ٹیموں میں چار روزہ اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جانی ، تاہم سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کولمبو کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے ، جس کے باعث سری لنکن بورڈ نے سیریز ملتوی کردی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دہشت گردی کے واقعات کے بعد سری لنکن بورڈ سے سیریز کے حوالےسے رائے مانگی تھی، لنکن بورڈ نے جواب بجھوایا ہے کہ موجودہ صورت حال میں سیریز کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی  اس وقت حالات موزوں ہیں۔ صورت حال میں بہتری کے بعد سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment