ھفتہ, 04 مئی 2024


آئی لینڈ بورڈ دسمبر ٹیسٹ میچز کھیلنے پرآمادہ

  کولمبو:ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے سینئرسری لنکنز کی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان عائد ہے آئی لینڈ بورڈ دسمبر میں کراچی اور راولپنڈی میں2 ٹیسٹ میچز کھیلنے پر تقریباً آمادہ ہو چکاہے جب کہ محدود اوورز کے ٹور کا بائیکاٹ کرنے والے ٹاپ کرکٹرز پر نگاہیں پھر مرکوز ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پر تقریباً رضامند نظر آتا ہے البتہ ابھی باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا،یہ کسی بھی ٹیم کی2009 کے آئی لینڈرز پر ہی ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، ستمبر اکتوبر میں کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریزکامیابی سے منعقد ہوئی، پی سی بی سری لنکا پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنے پر زور دے رہا ہے۔

جس پر اب آئی لینڈ بورڈ تیار نظر آتا ہے، 2 ٹیسٹ میچز کی یہ سیریز کراچی اور راولپنڈی میں دسمبر میں کھیلی جائے گی، لاہور میں ان دنوں بہت زیادہ دھند ہوتی ہے اس لیے اسے وینیوز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا،2009 کے بعد سے پاکستان اپنی تمام ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیوز پر کھیل رہا تھا جس میں سے زیادہ تر طویل فارمیٹ کے میچز یو اے ای میں منعقد ہوئے، اس میں اخراجات بھی زائد ہوتے تھے۔

اب سب کی نگاہیں ایک بار پھر سری لنکا کے ان سینئر کھلاڑیوں پر مرکوز ہوچکی ہیں، جنھوں نے اس سے قبل سیکیورٹی خدشات کا عذر پیش کرکے محدود اوورز کے میچز کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ 2ٹیسٹ میچز کے لیے آنے پر راضی ہوتے ہیں یا نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment