جمعہ, 26 اپریل 2024


تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا ٖفیصلہ

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پالی کیلی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں محمد حفیظ، جنید خان،وہاب ریاض اور زوالفقار بابر کی جگہ شان مسعود ، احسان عادل، راحت علی اور عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم کی طرح ہم بھی باؤنس بیک کرنے کی کوشش کرینگے اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment