جمعرات, 08 دسمبر 2022


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ میتھیوماٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کاکردگی سےخوش

کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو ماٹ نےکہاہے کہ پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا

اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز 2-2 سے برابر کر ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،عالمی کپ کے پیش نظر ہم جوز بٹلر کے حوالے سے رسک نہیں لینا چاہتے۔

میچ کے بعد میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار میچ تھا،لوگوں نے بہت انجوائے کیا،ہمارے پاس موقع تھا کہ میچ اپنے نام کرتے،پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا،میں اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں۔

ن کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل ہم جوز بٹلر پر رسک نہیں لینا چاہتے،اگر بٹلر نےبہتر محسوس کیا تو وہ آخری میچ کھیلیں گے، کراچی کے شائقین قابل تعریف تھے، ہم چاہتے تھے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر لوگوں کو خوش کریں،ہم کافی عرصے بعد پاکستان آئے ہیں اور کراچی میں بہت لطف اٹھایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment