اتوار, 19 مئی 2024


دورہ آئرلینڈاورانگلینڈکےلئےقومی کرکٹ ٹیم کادستہ لاہورسےدبئی پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم الصبح دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم دبئی سے براستہ آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آئرلینڈ کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

بعدازاں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلئے اڑان بھرے گی جہاں وہ انگلش ٹیم کیخلاف 4 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

جسکے بعد قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوجائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment