ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کل کُھلنا میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 4 وکٹ اور دوسرے میں 42 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے میچ میں زمبابوے نے اچھا کم بیک کیا اور 31 رنز سے فتح سمیٹ کر خسارہ کم کر دیا۔ آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment