اتوار, 28 اپریل 2024


انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے پر لیسسٹر سٹی کی ٹیم کا شاندار استقبال

ایمزٹی وی (کھیل) پہلی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی لیسسٹر سٹی کی ٹیم کا شہر آمد پر شاندار استقبال کیا گیا لیسسٹر سٹی نے پریمیئر لیگ کی نئی تاریخ رقم کردی۔ ٹائٹل جیتنے پر لیسسٹر سٹی کی ٹیم خوب جشن منارہی ہے۔ وکٹوریا پارک آمد سے قبل کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے کھلی بس کے ذریعے شہر کا چکر لگایا کھلاڑیوں کے پر تپاک استقبال کے لیے لیسسٹر شہر کی سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈ آیا۔ ٹیم کے چاہنے والے بھی کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دیے لیسسٹر کی ٹیم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل یقین یقین موقع ہے۔ پورا شہر اس جیت کے جشن میں شریک ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment