ھفتہ, 27 اپریل 2024


کاکول میں پاکستانی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

ایمزٹی وی(کھیل) ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں پاکستانی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔ ابتدائی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔ ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کا آغاز 13 مئی کو ہوا تھا۔ کیمپ کے دوران انسٹرکٹرز نے قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو اضافی سیشن بھی کروائے۔ ترجمان کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے تمام مراحل مکمل کرلیے ہیں اور کھلاڑیوں کی فٹنس مقررہ حد کے قریب ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی آرمی پی ٹی اسکول کی جانب سے عشائیہ کے بعد ہفتے کو اسلام آباد پہنچیں گے اس کے بعد لاہور میں لگنے والے کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ دورہ انگلینڈ کے ممکنہ اسکواڈ کے لیے کل 35 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ 35 میں سے 13 کھلاڑی اسکلز کیمپ سے باہر ہوگئے۔ لاہور میں لگنے والے کیمپ کے دوسرے مرحلے میں 22 کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ ابتدائی اسکواڈ کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی وطن واپسی پر ہوگا جس کے بعد ٹیم کا ایک اور کیمپ برطانیہ روانگی کے بعد ہمپشائر میں بھی لگے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment