اتوار, 28 اپریل 2024


لارڈز ٹیسٹ فکسنگ اسکینڈل سے بھی پی سی بی نے کوئی سبق نہ سیکھا

ایمز ٹی وی (کھیل) 2010ء کے لارڈز ٹیسٹ فکسنگ اسکینڈل نے پاکستانی کرکٹ کو پوری دنیا میں بدنام کیا مگر شاید پی سی بی نے اتنے بڑے واقعہ سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ منہ زور انگلش میڈیا اور ماضی کے سٹنگ آپریشن کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا دورہ انگلینڈ انتہائی حساس نوعیت کا ہے۔ تاہم سکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم نے ابھی تک انگلینڈ میں سکواڈ کو جوائن نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم 28 جون سے ہیمپ شائر میں پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment