اتوار, 28 اپریل 2024


پی ایس ایل کے دوسرے سیشن میں ٹیمز کی قیادت بدلے جانے کا قوی امکان

ایمز ٹی وی(کھیل) پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر5 ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شرکت کی تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6وکٹ سے زیر کر کے اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کا چیمپئن بننے کا اعزاز پایا ، اب دوسرے ایڈیشن کیلیے پلیئرز ٹرانسفر ونڈواوپن کر دی گئی ہے،کھلاڑی اپنی موجودہ ٹیموں کو چھوڑ کر دیگر سائیڈزکا حصہ بن سکتے ہیں، اسی طرح فرنچائزز بھی ٹیم پر بوجھ بننے والوںکی جگہ نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کر سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی اب پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کریںگے، شعیب ملک بھی اپنی ٹیم کراچی کنگز کی انتظامیہ سے خوش نہیں، انھوں نے پہلے ایڈیشن کے دوران ہی قیادت چھوڑ دی تھی، لاہور قلندرز کی انتظامیہ موجودہ کپتان اظہر علی کی کارکردگی سے خوش نہیں، انھیں ٹیم کا حصہ تو بنایا جائے گا تاہم قیادت کسی اور سونپے جانے کا امکان ہے،آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،پی ایس ایل کے فیصل مرزا نے کہا کہ ٹیموں اور کھلاڑیوں دونوں کی باہمی رضامندی سے ہی ٹرانسفر ممکن ہو سکے گا، اگر فریقین رضا مند نہ ہو سکے توڈرافٹنگ کی طرف جانا پڑے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment