اتوار, 28 اپریل 2024


یورو کپ، اٹلی اور آئس لینڈ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ایمزٹی وی (کھیل) یورو فٹبال کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ آخری پری کوارٹر فائنل میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ میچ کے تینوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔ آئس لینڈ سے ہارنے کے بعد انگلینڈ ٹیم کے منیجر رائے ہاجسن نے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے پہلے اٹلی نے دفاعی چیمپئن اسپین کو دو صفر سے شکست دے کر یورو کپ سے باہر کر دیا۔ اسپینش سائیڈ کو دفاعی حکمت عملی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ تینتیسویں منٹ میں جارجیو کیلینی نے گول کرکے اٹلی کو برتری دلائی۔ فاتح سائیڈ کی جانب سے دوسرا گول گرازیانو نے سکور کیا۔ کوارٹرفائنل مرحلہ یکم جولائی سے شروع ہو گا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں پولینڈ اور پرتگال آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسرے میں ویلز اور بیلجیم قسمت آزمائیں گے۔ تیسرے کورٹر فائنل میں اٹلی کا سامنا ورلڈ چیمپئن جرمنی سے ہو گا جبکہ آئس لینڈ اور فرانس آپس میں ٹکرائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment