جمعہ, 22 نومبر 2024


بہالپور میں قیامت صغراء،123 افراد لقمہ اجل بن گئے

 

ایمزٹی وی(بہاولپور)بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 123سے زائد افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے ، ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تیل جمع کرنے کے دوران پیش آیا ۔ حادثہ کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں افسوسناک واقعہ آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے کئی افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ احمد پور شرقیہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا ۔ مقامی لوگ تیل جمع کرنے پہنچے تو آگ بھڑک اُٹھی اور کچھ دیر بعد ٹینکر بھی دھماکے پھٹ گیا جس کی زد میں درجنوں افراد آگئے ۔ کسی کو سنبھلنے کا موقع ملا کسی کو نہیں ، کئی افراد جل کر کوئلہ بن گئے ۔ ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں قریب سے گذرنے والی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں ۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا ۔ 120 زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال میں طبی امداد کیلئے داخل کرا دیا گیا ۔ حادثے میں آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی مرنے والوں کے جسم جھلس کر ناقابل شناخت ہوگئے جن کی شناخت کیلئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں گے ۔ دوسری جانب ہسپتال داخل کرائے گئے افراد میں سے بیشتر کی حالت ابھی تک تشویش ناک ہے ۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 123 ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں موجود ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان نہیں البتہ یہ ہسپتال اس نوعیت کے حادثوں کے حوالے سے نہیں بنائے گئے ۔ تاہم ہماری کوشش ہے کہ حادثے میں جتنے بھی زخمی ہیں ان کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، انہوں نے کہا کہ 103 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان اور دیگر علاقوں میں موجود جدید ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کو علاج کی بہترین سے بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments19