Print this page

پاکستان وناسپتی گھی مینوفیکچررزاوروزارت تجارت کےدرمیان مذاکرات کامیاب

 اسلام آباد:حکومت اور گھی مینوفیکچررز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جب کہ حکومت کی طرف سے ایکسل لوڈ پالیسی معطل کرنے سے مینوفیکچررز نے گھی کی فی کلو قیمت میں 8 سے 10روپے کی کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

 اجلاس کوآگاہ کیا گیاکہ ایکسل لوڈ اطلاق کا فیصلہ موخرکرنے کو بھرپور سراہا گیا اور بناسپتی گھی مل مالکان نے اس فیصلے کی روشنی میں بناسپتی گھی کی قیمتوں میں آئندہ کچھ دنوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 
 وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ صوبوں میں اشیائے خوردونوش کی عوام الناس کو کم سے کم قیمتوں میں دستیابی کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوںکے خلاف بھرپورایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔
 

اجلاس میں صوبہ سندھ اور صوبہ خیبرپختوانخوا میں آٹے کے موجود اسٹاک کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم نے آٹے کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان وناسپتی گھی مینوفیکچررز اور وزارت تجارت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرنے سے گھی کی قیمتوں میں کمی کرائی، وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق قیمتوں میں کمی کرائی تاکہ عوام کو سستے داموں گھی ملے

پرنٹ یا ایمیل کریں