ھفتہ, 27 اپریل 2024


خیبرپختونخواہ میں موسم سرماکی تعطیلات کےبعد دوبارہ کھُل گئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں تعطیلات ختم ہونے پر پرائمری اسکولز آج سے دوبارہ کھول دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکولوں میں آج سے تدریسی عمل بحال ہوگیا، مڈل اور ہائی اسکولوں کے پرانے اوقات بھی واپس بحال ہوگئے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جانے پر پرائمری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔ آج بیشتر پرائمری اسکولوں میں تعطیلات ختم ہونے کے پہلے دن بچوں کی تعداد کم رہی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment