Thursday, 28 November 2024

دبئی :  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ممکنہ شیڈول کے تحت 19 فروری سے 9 مارچ تک ایونٹ میں 15 مقابلے رکھے گئے ہیں، جس میں 10 مقابلے اور ایک سیمی فائنل پاکستان کروانے کی تجویز ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اگر پاکستان ہائبرڈ ماڈل مانتا ہے، تو براڈ کاسٹرز کو سنگین آپریشنل اور لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر پی سی بی کو ہائبرڈ پر ماننے کی صورت میں رعایت اور اضافی رقم بھی دی جاسکتی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک سیمی فائنل اور فائنل کیلئے وینیو، ہوٹل اور سفری انتظامات کیلئے بکنگ بھی کروانا ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اب بھی بھارت کے میچز کہاں کروائے جائیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کرسکا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا نام بھی میزبانی کیلئے زیر غور ہے تاہم جنوبی افریقی بورڈ اس حوالے سے واضح انکار کرچکا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ اگر ووٹنگ کی بنیاد پر ہوتا ہے کہ میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروائے جائیں تو یہ پہلی بار ہوگا ایونٹ کے میزبان سے محض ایک ٹیم کے شرکت نہ کرنے پر ٹورنامنٹ کو کہیں اور منتقل کیا گیا ہو، ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شریک بورڈ ارکان سمیت 14 اراکین ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔اس فیصلے کے بعد پاکستان ممکنہ طور پر بھارت میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس سے دستبردار ہوسکتا ہے، جس میں اگلے سال ویمنز ورلڈکپ اور مینز ایشیاکپ کے علاوہ 2026 میں ٹی20 ورلڈکپ بھی شامل ہے

فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔

فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔

دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔

بھارت میڈیا چیمپئینز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کروانے اور ہائبرڈ ماڈل پر لانے کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہوگیا۔

انڈین کرکٹ بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان سے چیمپئینز ٹرافی چھیننے اور ملک میں سیکیورٹی کے بہانے کو صحیح ثابت کرنے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری مظاہروں کا جواز پیش کرنے لگا۔

بھارت کی اپنی ریاستوں ناگا لینڈ اور میزو رام میں علیحدگی پسند تحریکوں اور اُتر پردیش میں مسلمان مخالف اقدامات کے باعث فسادات سے انٹرنیشنل میڈیا کی نظر ہٹانے کیلئے پاکستان میں سیاسی احتجاج کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے جوڑ کر ٹیموں کیلئے خطرہ بتارہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد دورہ کرے گا تاہم سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوسکتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی، البتہ میڈیا پروپیگنڈا پھیلارہا ہے۔

آئی سی سی کے وفد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں ہوا جبکہ دونوں کے درمیان اس حوالے سے کوئی باضابطہ بات چیت بھی نہیں کی گئی ہے۔

شہر قائد کی فضاوں پر جمعرات اور جمعے کو ہلکی دھند چھا سکتی ہے جس کے سبب حدنگاہ متاثر ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعے کو شہر کا مطلع جذوی طور پر ابرآلود بھی ریکارڈ ہو سکتا ہے، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ 18 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد جبکہ شام کے وقت 40 سے 60 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دن کے پہلے نصف میں شہر پر بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اثرانداز ہوسکتی ہیں جبکہ شام میں مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔

اسرائیل نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

جنگ بندی کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے ہوگا۔ دونوں فریقین نے امریکہ اور فرانس کے جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی سے تشدد کو مستقل روکنے میں مدد ملے گی۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے نکل جائے گی اور لبنانی فوج علاقے میں تعینات کی جائے گی۔

حزب اللہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ اپنی جنگی سرگرمیاں بند کر دے گا۔ لبنانی وزیر خارجہ بولے۔ لبنانی فوج کے پانچ ہزار اہلکار تعیناتی کیلئے تیار ہیں۔

اسرائیلی ٹی وی کے مطابق یہ معاہدہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں اسرائیلی سلامتی کابینہ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

لبنان کے چار سینئر ذرائع نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی منظوری سے امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کی راہ ہموار ہوگی۔

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے کہا ہے کہ لبنانی فوج جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کے انخلا کے بعد کم از کم 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کے لیے تیار ہے اور امریکہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ سے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے موثر نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف "زیرو ٹالرنس" کا مظاہرہ کرے گا۔

سفارتی پیش رفت کے باوجود اسرائیل نے بیروت اور لبنان کے دیگر حصوں میں فضائی حملوں کی مہم میں ڈرامائی طور پر اضافہ کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان سے واپس بلانا ہوگا اور لبنانی فوج کو علاقے میں تعینات کرنا ہوگا۔ حزب اللہ دریائے لٹانی کے جنوب میں سرحد پر اپنی مسلح موجودگی کو ختم کر دے گی۔

اس اعلان سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی حملوں نے بیروت کے گنجان آباد جنوبی مضافات کو تباہ کر دیا تھا جو حزب اللہ کا مضبوط گڑھ ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ صرف 120 سیکنڈ میں شہر میں 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔

 

اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئےمشہور زمانہ کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ گیم کے دوران دوسرے 455 کھلاڑیوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکامی کا سامنا کرتے ہیں جب افراتفری پھیل جاتی ہے اور گولیاں چلنے لگتی ہیں۔ اس دورانگی ہن گارڈز سے لڑتے ہیں اور اپنی زندگی بچانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

لی جونگ جے کے ساتھ، وی ہا جن (ہوانگ جون ہو) اور لی بیونگ ہن (فرنٹ مین) بھی اپنے کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے، سیریز کے میکرز کا دعویٰ ہے کہ سیزن 2 شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی لمحات لائے گا۔

یاد رہے کہ ستمبر میں نیٹ فلکس کی جانب سے رکھے گئے ایک ایونٹ میں اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ایک مختصر جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس میں گی ہن کا نیا مشن دکھایا گیا تھا۔ شائقین کے دلوں پر راج کر کے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کمانے والی اس سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کراچی: جامعہ کراچی نےڈونرز نشستوں پر داخلی فارم جمع کروانےکااعلان کردیا۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم 27 نومبرتا10 دسمبر2024 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائٹ پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

طلباوطالبات 5000 روپے کاآن لائن فیس واؤچرپرنٹ کرکے بینک الفلاح کی کسی بھی برانچ میں جمع کرانے کے بعد آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے،ان شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جو ان شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔

ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ27 نومبرتا 10 دسمبر2024 ء تک صبح 10:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز واقع ایڈمنسٹریشن بلڈنگ تیسری منزل کمرہ نمبر54 میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونرز نشستوں پرداخلوں سے متعلق پے آرڈز کی تفصیلات پراسپیکٹس میں موجود ہی

کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایس،ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای اور بی ایڈ(آنرز)کی داخلہ فہرستیں جاری کردیں۔

جامعہ کراچی کی انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بی ایس(مارننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای اور بی ایڈ(آنرز)کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس09 تا17 دسمبر2024 ء تک صبح10:00 تادوپہر 3:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 27 سے29 نومبر2024 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔

طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج،ٹیسٹ اسکوراور شعبہ جات کی مطلوبہ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔

انسٹا گرام نے صارفین کےلئے لائیولوکیشن کا فیچر متعارف کروادیا۔

ایک نیا فیچر متعار ف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔

یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا جس طرح واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ کا فیچر کام کرتا ہے۔

انسٹا گرام میں صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔

اس فیچر سے صارفین ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو پن (pin) کرسکیں گے۔

لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں دستیاب ہوگا۔

چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

جب آپ لوکیشن شیئر کریں گے تو چیٹ کے اوپر ایک انڈیکٹر موجود رہے گا جبکہ آپ کسی بھی وقت شیئرنگ کرسکتے ہیں۔

انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

اس سے آپ اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کی بیٹی جانہوی مہتا، آئی پی ایل 2025 کے جدہ میں منعقدہ نیلامی کے دوران سوشل میڈیا پرصارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کیمپ میں جانہوی کی موجودگی نے شائقین کی دلچسپی بڑھا دی،بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ جوہی چاؤلہ اور مشہور بھارتی بزنس مین جے مہتا کی بیٹی ہیں اور نیلامی کے دوران اپنی والدہ کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

جانہوی نے کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے اور وہ اپنی سادگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو متاثر کرتی نظر آتی ہیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کم ہی پوسٹ کرتی ہیں۔بھارتی مداحوں نے انہیں ’کرش‘ کا ٹائٹل بھی دے دیا ہے۔

ایک موقع پر جوہی چاؤلہ نے اپنی بیٹی کے بارے میں کہا کہ ’وہ میرا مستقبل نہیں بلکہ میرا حال ہے۔ پہلے ہم میدان میں ہوتے تھے اور بچے گھر پر دیکھتے تھے، لیکن اب یہ کردار بدل چکا ہے، اور میری بیٹی میدان میں نمایاں ہے‘۔

Page 1 of 3032