Friday, 29 November 2024
مون سون کے آغاز سے قبل ہونے والی بارشوں اور گلیشئیرز پگھلنے سے پاکستان کے آبی ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
 
ارسا حکام کے مطابق بارشوں اور گلیشئیرز پگھلنے سے ملک کے مجموعی آبی ذخائر 40 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گئے ہیں۔
 
گزشتہ چار روز کے دوران آبی ذخائر میں تیرہ لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک ہزار چارسو ساٹھ فٹ ہو گیا اور چار روز کے دوران پانی کی سطح تیس فٹ بڑھ گئی ۔
 
منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ گیارہ سو انسٹھ فٹ تک پہنچ گیا جبکہ ڈیم میں چار روز کے دوران پانی کی سطح میں دس فٹ اضافہ دیکھنے میں آیا

 

ایمزٹی وی(تجارت)واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دے دی ہے۔
واپڈا کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے، نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں پن بجلی کے نرخ 1 روپیہ 88 پیسے سے بڑھ کر 3 روپے 61 پیسے فی یونٹ ہوجائیں گے۔
واپڈا کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے نرخوں میں اضافہ مالی سال2017-18 کے لیے طلب کیا گیا کیونکہ مالی سال 2017-18 کے دوران واپڈا نے صوبوں اور ارسا کو 33 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے جب کہ خیبر پختوانخواہ کو 25 ارب 74 کروڑ اور پنجاب کو 9 ارب 52 کروڑ سے زائد ادا کرنے کی تجویز ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کےترجمان کا کہناہے کہ سندھ کی درخواست پر پانی کی فراہمی بڑھا دی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی 40ہزار سے بڑھاکر 45ہزار کیوسک ہوگئی۔
ترجمان ارساکا کہنا ہے کہ پنجاب کو 65ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کو 3100کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے،بلوچستان کی نہریں سالانہ شیڈول کے تحت بند ہیں۔