Friday, 29 November 2024

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائےسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا ہےکہ جدید وینٹی لیٹرز کی تیاری کےلئے برطانوی اسٹینڈرڈ کواپنانے کافیصلہ کیا ہے. 

اس حوالے سے انکا کہنا ہےکہ وینٹی لیٹرزکےمزید ڈیزائن ڈرگ اتھارٹی آف پاکستان کو موصول ہوچکے ہیں جس کی تفصیلات ڈریپ کی ویب سائٹ پردے دی گئی ہیں.

انکا مزیدکہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی کوائلٹی کلئیرنس مکمل ہونے کے بعد اسکی تیاری کاکام شروع کردیا جائےگا. 

واضح رہے کوروناوائرس سےمتاثرہ مریضوں کوسانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور طبیعت خراب ہونے کےباعث مریض کووینٹی لیٹرز پر رکھا جاتا ہے. پاکستان میں اس وقت وینٹی لیٹرز کی کمی کاسامناہے جسے پورا کرنے کےلئے جدید وینٹی لیٹرز درآمد کرنے کےساتھ ساتھ مقامی سطح پرتیار کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے. 

سنگین غداری کیس میں سابق صدر اور جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ دیے جانے پروفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے ادارے تقسیم ہوں

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلوں کا کیا فائدہ جن سے فاصلےاورتقسیم بڑھے اور قوم و ادارے تقسیم ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، میں مسلسل کہہ رہاہوں گفتگو کی نئے معاہدےکی ضرورت ہے ، ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں۔

 

 اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے.

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کابینہ اورنگزیب عالمگیر کی کابینہ ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ نا تو بیرون ملک آف شور کمپنی بنانا جرم ہے اور نہ پیسے دینا لیکن بچوں کو حرام کے پیسے دینا جرم ہے۔ جہانگیرترین کے پیسے ہرجگہ ڈکلیئرڈ ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ جہانگیرترین نے یونائٹیڈ شوگر ملز کے شیئرخریدے لیکن حنیف عباسی کے وکیل کو یہ بھی نہیں پتا کہ دسمبر2007 میں جہانگیرترین ایک عام شہری تھے، جہانگیر ترین پر سرکاری خزانے کے غلط استعمال کا کوئی الزام نہیں اور چیف جسٹس صاحب نے ان کی صداقت کا اعتراف کیا۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولنا جرم ہے اورحنیف عباسی نے جھوٹ بولا جب کہ غلط حلف نامہ بھی لگایا، عدالت نے حنیف عباسی کے حلف نامے کا نوٹس لے لیا ہے اور وہ کم ازکم 7 سال کے لیے جیل جائیں گے، اس لیے اب ان کو اپنی فکر ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ سوال اٹھتا ہے کہ ایس ای سی پی کے خفیہ کاغذات حنیف عباسی کے ہاتھ کیسے آئے، کیا انہوں نےایس ای سی پی سے کاغذات چوری کروائے، اگر ایسا ہے تو ان پر ایک اور مقدمہ بنتا ہے۔حنیف عباسی سپریم کورٹ میں جھوٹے بولنے اور غلط حلف نامہ جمع کرانے پر 7 سال کے لیے جیل جائیں گے
درحقیقت مسلم لیگ (ن) کی کوئی سیاسی یا قانونی حکمت عملی نہیں ۔ اگر بڑے رہنماؤں کا یہ حال ہوگا تو چھوٹوں کا کیا

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف نہ ہوئیں اور رپورٹ کو منظر عام پر نہ لا یا گیا تو تو رپورٹ کو نہیں مانیں گے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں ایک ہی طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ،ماڈل ٹاون رپورٹ کو بھی چھپا دیا گیا تھا ،ڈان لیکس کی رپورٹ کو مزید دبا یا نہیں جا سکتا ،ڈان لیکس کی رپورٹ کو جلد منظر عام پر لانے کامطالبہ کرتے ہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے فنڈز سب کے سامنے ہیں ،ایک ایک پیسے کا آڈٹ ہوتا ہے ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈز کہاں سے آتے ہیں ؟۔انہو نے مزید کہا کہ عمران خان پر غیر سنجیدہ الزامات لگائے جا رہے ہیں ،منی ٹریل موجود ہے جس کو چاہیے ہم سے لے لے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عمران خان کی جانب سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل کرانے کی مخالفت پر پی ٹی آئی نے وضاحتیں دینی شروع کر دی ہیں۔
مرکزی ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں کہ عمران خان کرکٹ کے مخالف ہیں، نہ پی ایس ایل کے مگر ایسے پی ایس ایل کا کیا فائدہ جو کرفیو لگا کر تیس ہزار سکیورٹی اہلکاروں کے سائے میں کرایا جائے؟پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ایس ایل رکوانے کی قرارداد پارٹی پالیسی کے منافی تھی۔قرارداد تو واپس لے لی گئی ہے مگر فواد چودھری نے بتا دیا ہے کہ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں آئیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار حدیبیہ پیپرز کیس کے وعدہ معاف گواہ تھے جب کہ قطری شہزادے اور سونے کے انڈے دینے والی مرغی میں کوئی فرق نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں 2 منی ٹریل کا معاملہ چل رہا ہے جن میں سے ایک اسحاق ڈار کے گرد گھومتی ہے، عدالت میں کہا جارہا ہے کہ اسحاق ڈار کا بیان تشدد کی وجہ سے دیا گیا جب کہ معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے، اسحاق ڈارشریف خاندان کے مالی مفادات کے محافظ تھے
 
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ منروا کمپنی کی دستاویزات پر مریم کے دستخط جعلی ہیں، اب کہا جارہا ہے مریم کو دستخطوں کا اختیار حسین نواز نے دیا، 3 جعلی اکاؤنٹس پاکستان اور لندن میں کھولے گئے اور پہلے پیسا باہر بھیجا گیا اور اس کے ذریعے کالا دھن سفید کیا گیا، ان جائیدادوں کے اصل مالک نوازشریف ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی