Friday, 29 November 2024

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی بیان پر افسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ  پرویز مشرف نے عدالتی فیصلےکی اطلاع ٹی وی چینلز پر سنی جس پر انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کے مقامی رہنماؤں نے بھی عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

رہنما اے پی ایم ایل ملک مبشر کا عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔

رہنما اے پی ایم ایل نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے وہ  اپنے وکلاء سے صلح مشورے کے بعد ردعمل دیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)مصری شوہر نے فیس بک پر اکاؤنٹ بنانے پر بیوی کو بے رحمانہ تشدد کرکے ادھ موا کر دیا۔

مصر کے صوبے فیوم میں پولیس کو ایک شادی شدہ خاتون اسما ءسمیر کی گمشدگی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے اس کے گھر سے انتہائی تشویشناک حالت میں بازیاب کرا لیا گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ فیس بک پر اکاؤنٹ بنانے پر اس کے شوہر مصطفیٰ رافت نے نہ صرف اسے 3روز تک ہاتھ پاؤں باندھ کر کمرے میں قید کیا، ساتھ ہی اس پر لگاتار بہیمانہ تشدد کیا اور کھانے پینے سے بھی محروم رکھا۔

خاتون کے شوہر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ منع کرنے کے باوجود اس کی بیوی نے فیس بک پر تین الگ الگ خواتین کے جعلی اکاؤنٹس بنائے تاکہ اس کی جاسوسی کر سکے جس پر اسے سبق دینا لازمی بن گیا تھا۔ حقوق نسواں کی علم بردار تنظیموں نے ظالم شوہر کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ متعدد وکیلوں نے تشدد کا شکار خاتون کا مقدمہ بلامعاوضہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹنیمنٹ) ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن، نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجو ع کر لیا ہے۔ ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز‘ کی خوبصورت اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے اپنے فرانسیسی شوہر روز ڈوروتھی ڈوریاک سے طلاق کے لیے کاغذات عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔ 32سال کی اداکارہ کی شادی2014 میں ہوئی، جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اسکارلٹ کے شوہر سے بریک اپ کی خبریں جنوری سے آرہی تھیں۔ روز ڈوروتھی ڈوریاک کے وکلا نے اس طلاق کو صدمہ قرار دیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (پنجاب) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر رانا ضیاء عبد الرحمن نے سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان ، ہائیکورٹ بار کے سابق صدور شفقت محمود چوہان ، احمد اویس اور دیگر کے ہمراہ کراچی شہداء ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام ماورائے آئین اقدام ہے ۔پارلیمنٹ موجود سیاسی جماعتوں کو اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کی تو سیع کے فیصلے کی مخالفت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں وکلاء تنظیموں کا کنونشن بلایا جائے گا اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ آئینی عدالتوں کو طاقت دی جائے اور انہیں مضبوط کیا جائے۔ اس موقع پر وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھاکہ وکلاء نے شروع دن ہی فوجی عدالتوں کو تسلیم نہیں کیا اور اسکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اورسپریم کورٹ نے بھی ایک خاص مدت تک اجازت دی تھی جو دو سال گزر جانے کے بعد ختم ہو چکی ہے۔

 

ڈاکٹر عاصم کیس ،ہائیکورٹ کاسماعت سے انکارکیوں؟

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ، انیس قائم خانی ،رؤف صدیقی ودیگر کی درخواست ضمانت وکیل کے اعتراض پر سننے سے انکار کردیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین ، انیس قائم خانی ،رؤف صدیقی ودیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل لطیف کھوسہ نے کیا۔

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو بحیثیت منتظم جج اس کیس کو سن چکے ہیں، جس پر عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا ہے۔

سماعت کے بعد ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عدلیہ سے درخواست ہے ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت جلد ممکن بنائے۔

ایمزٹی وی(کراچی)وکلا نے سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی

کراچی میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا کی دوسرے دن بھی ہڑتال جاری ہے ، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی، سٹی کورٹ اور ہائی کورٹ میں سیکورٹی سخت، رینجرز اہکار تعینات کر دئیے گئے ۔

کراچی میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا کی دوسرے دن بھی ہڑتال جاری ہے ۔ وکلا نے سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

پاکستان بار کونسل اور سندھ بار کونسل نے ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پرسٹی کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور رینجرز تعینات کی گئی ہے ۔

ہائی کورٹ میں بھی رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ہے جہاں کرنل امجد اور شاہد نےسندھ ہائیکورٹ میں سیکورٹی کا جائزہ لیا اور سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ضروری ہدایت دیں

ایمزٹی وی(اسلام آباد) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی اے کو ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وکیل استغاثہ کی تقرری کے لیے 30 جون تک کی حتمی مہلت دے دی ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے وکیل استغاثہ کی تقری نہ ہونے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسارکیا کہ بتایا جائے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرکیوں تعینات نہیں کررہی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پرکیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر 30 جون تک پراسیکیوٹر تعینات نہ کیا گیا توعدالت ریکارڈ دیکھ کر مقدمے کا فیصلہ سنادے گی