Friday, 29 November 2024

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں میزبان ٹیم کو کم ازکم اسکور پر آؤٹ کریں اور دورے کا فاتحانہ آغاز کریں۔

اس موقع پر زمبابوین ٹیم کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ ہوم گرؤنڈ پر پاکستان کیخلاف جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔

زمبابوے کا اسکواڈ؛
کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز

پاکستان کا اسکوڈ؛
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسیب اللہ خان، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین، اور فیصل اکرم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایاجارہا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے پہلی مرتبہ 20 نومبر 1954 کو انٹرنیشنل چلڈرن ڈے منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی و مذہبی تربیت سے متعلق شعور اُجاگر کیا جا سکے اور دنیا بھر کے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی عزّت افزائی، حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے، دنیا بھر میں بچوں کو تشدد کی مختلف اقسام کا سامنا ہے جس سے بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یوم اطفال منانے کا مقصد عالمی سطح پر بچوں کے حقوق کو فروغ دینا اور ان کی تعلیم، صحت اور ایک بہتر زندگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے، اس دن کی ایک اور اہمیت 20 نومبر 1989 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بچوں کے حقوق کا عالمی کنونشن منظور کیا جانا ہے۔

اس کنونشن نے بچوں کے حقوق کو بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت فراہم کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ دنیا کے تمام بچے محفوظ، خوشحال اور تعلیم یافتہ مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

ان حقوق میں تعلیم، صحت، حفاظت اور ایک بہتر ماحول شامل ہیں، یہ دن اس بات کی بھی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ بچوں کو سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں برابر کا حصہ ملنا چاہیے تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں۔

زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

24 نومبر سے پاکستان کیخلاف شروع ہونیوالی سیریز کیلئےزمبابوین ٹیم نےکریگ ایروائن کو ون ڈے جبکہ سکندر رضا کو ٹی20 ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز ون ڈے میچز سے ہوگا، جس کا پہلا میچ 24، دوسرا 26، تیسرا 28 نومبر کو ہوگا، اسی طرح تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور تیسرا میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے اسکواڈ:
کریگ ایروائن کپتان، برائن بینیٹ، فراز اکرم، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا مووتا، تاشینگا، مووتا، مووسا، ڈیون مائرز، رچرڈ نگروا، سکندر رضا اور شان ولیمز شامل ہیں۔

ٹی20 اسکواڈ:
سکندر رضا کپتان، ریان برل، فراز اکرم، ٹریور گوانڈو، مائی مباشنگ، برائن بینیٹ،کلائیو مڈاندے، ویزلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا مووتا، بی بی، ٹاڈیواناشی مارومانی رچرڈ نگروا۔

ہوبارٹ: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ففٹی اسکور کرنے والے عثمان خان صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سابق کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ عرفان خان 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے جہانداد خان چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈر پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 5 رنز اسکور کیے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 13 رنز سے ہرایا تھا۔

ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی اور چار کروڑ 36لاکھ آبادی کی مادری زبان پشتو ہے جبکہ 3کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی اور 2کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے جبکہ ملک میں 81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ پاکستان میں 55 لاکھ 90 ہزار افرادکی مادری زبان ہندکو، 27 لاکھ 78 ہزار آبادی کی مادری زبان براہوی، 10 لاکھ 39ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور دو لاکھ 74ہزار آبادی کی مادری زبان کشمیری ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 16ہزار افراد کی مادری زبان شینا، 52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی اور 7 ہزار 466افرادکی مادری زبان کیلاش ہے جبکہ ملک میں 33لاکھ 37ہزار کی دیگر مادری زبانیں ہیں۔

سڈنی: آسٹریلیا نےتین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا۔

پاکستان کو اننگز کے پہلے دو اوورز مہنگے پڑے لیکن حارث رؤف نے 52 کے مجموعے پر پہلے جیک فریسر اور پھر کینگروز کپتان جوس انگلس کو پویلین بھیج دیا، عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو 32 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔ ایرون ہارڈی 28 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے۔

مقررہ 20 اووز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزداہ فرحان، عثمان خان سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ، حارث رؤف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور سفیان مقیم بھی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہورہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔ 

پاکستان نے آسٹریلیا کو22سال بعد تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میںپاکستانی بالرز نے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ کردیا اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 20 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر میک گرک 7 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، آرون ہارڈی 12 اور کپتان جوش انگلس 7، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔

میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، کینگروز کیلئے 8ویں وکٹ کی شراکت میں 22 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم شان ایبٹ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3، 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کیلئے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم، عبداللہ 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں، انکے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

قبل ازیں

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، پلئینگ الیون میں5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان میں کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، لانس مورس، شان ایبٹ اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین

آسٹریلیا کا اسکواڈ؛
کپتان جوش انگلس، میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔

میڈیاذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جس سے بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔

نیپرا دستاویز کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جب کہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا دو ارب روپے کی بچت ہوئی۔

حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنالیے۔

دوسرا روز
ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تو محض 5 رنز کے آضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان 31، ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی 29 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز
دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود 3 اور سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں۔

بعدازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کامران غلام 118 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنز سے کل اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ شعیب بشیر، میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کیخلاف جلد بڑا اسکور کھڑا کرکے انہیں انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں انجری کے شکار کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ انکی جگہ کرس ووکس اور گس اینکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان

انگلیںڈ کا اسکواڈ:
کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر

Page 1 of 1158