Thursday, 28 November 2024

 علی اعجاز 1941 میں قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے تقریبا 106 فلموں اور بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔  انھوں نے اردو اور پنجابی زبان کے ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر  دکھائے۔  اس کے علاوہ ایک پشتو فلم میں بھی اداکاری کی۔

2015 میں انھوں نے ایک این جی او   " علی اعجاز فاؤنڈیشن "بھی بنائی جس کا مقصد بے گھر ضعیف العمر افراد کو رہائش مہیا کرنا تھا۔  انھوں  نے  بے شمار ایوارڈز کے ساتھ 1993 میں  تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی حاصل کیا۔

 18 دسمبر 2018 کو لاہور میں عارضہ قلب کے باعث 77 سال کی عمر میں  خالقِ حقیقی سے جاملے۔