Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کا عدالتی بیان پر افسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِ عمل دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ  پرویز مشرف نے عدالتی فیصلےکی اطلاع ٹی وی چینلز پر سنی جس پر انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کے مقامی رہنماؤں نے بھی عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

رہنما اے پی ایم ایل ملک مبشر کا عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔

رہنما اے پی ایم ایل نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے وہ  اپنے وکلاء سے صلح مشورے کے بعد ردعمل دیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

 

کھتے بلکہ ان کی ادائیگی کے پیچھے پوری ایک ثقافت چھپی ہوتی ہے جو لفظ بولنے والے کے مزاج کا پتا دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک لفظ ہے معافی، یہ لفظ کسی بھی زبان میں، کسی بھی موقع پر ادا کیا جائے اس کا اثر ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔تائیوان ایسا ملک ہے جہاں ایک لفظ 'بو ہاؤ ای سو' تقریباً ہر موقع پر مختلف تاثرات لیکن ایک معنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بو ہاؤ ای سو وہ لفظ ہے جسے ادا کرتے ہوئے تائیوان میں خوش اخلاقی کے دروازے وا (کُھل) ہو جاتے ہیں۔بو ہاؤ ای سو لفظ چار حروف پر مشتمل ہے جس کے لغوی معنی بُرا احساس اور بُرا مطلب کے ہیں لیکن تائیوان میں یہ لفظ ہر قسم کی صورت حال میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویٹر کو بلانے سے لے کر اپنے باس سے معافی مانگنے تک، یہاں تک کہ محبت کے اظہار تک یہ لفظ تواتر کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ نیویارک کی ایک یونی ورسٹی کے چینی پروفیسر چیا جو چینگ کے مطابق تائیوان میں ہم بو ہاؤ ای سو ہر وقت استعمال کرتے ہیں کیونکہ تائیوان شائستہ گفتگو کی ثقافت والا ملک ہے، ہم اس کا استعمال کسی کو ٹوکتے ہوئے یا گفتگو کے آغاز میں کرتے ہیں۔ نیشنل تائیوان یونی ورسٹی میں چینی زبان کے استاد اویو یانگ کے مطابق بو ہاؤ ای سو اتنی تیزی سے ادا ہوتا ہے کہ کان میں صرف ایک غیر واضح آواز سنائی دیتی ہے۔ لفظ بو ہاؤ ای سو کے معنی بیان کرنا اتنا آسان نہیں ہے، انگریزی کا لفظ سوری اتنا جامع نہیں ہے جتنا یہ لفظ ہے۔ تائی پی میں سب وے میں سفر کرتے ہوئے آپ کو یہ لفظ باقاعدہ ایک کورس میں سنائی دیتا ہوا محسوس ہوتا ہے، مسافر ایک دوسرے سے احترام کا اظہار کرتے ہوئے، بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے یہ لفظ کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ آپ تائیوان کے کسی اسکول کے کلاس روم میں داخل ہو جائیں، طالب علم کے ہر سوال کا آغاز اور اختتام بو ہاؤ ای سو سے ہوتا ہے، یہاں تک کہ گفتگو کے دوران تشکر کے اظہار کے لیے بھی یہی لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ تائیوان میں کسی مقامی شخص کی ای میل کھول لیجیے، تقریبا ہر ای میل شروع ہی بو ہاؤ ای سو سے ہو گی، جس کا مقصد یہ ہو گا کہ میں آپ کو تکلیف دینے پر معذرت خواہ ہوں۔ یہاں تک کہ لوگ تحفہ ملنے پر بھی یہی لفظ استعمال کرتے ہیں۔ غیر مقامی جب بھی تائیوان آئیں گے تو انھیں یہ محسوس ہو گا کہ یہ قوم اجتماعی طور پر اس لفظ کی محبت میں گرفتار ہے۔اس لفظ کا بہت زیادہ استعمال یہاں کے لوگوں کی نرم خوئی اور شرمیلے پن کی خبر بھی دیتا ہے۔انٹر نیشنل ایکسپاٹ انڈیکس کے مطابق تائیوان کا شمار دنیا کے دوستانہ ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اگر ہوا میں کوئی ماورائی چیز یعنی بھوت اڑتا ہوا نظر آئے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟ یقیناً بیشتر افراد خوفزدہ ہوجائیں گے۔

اور ایسا ہی کچھ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک 'اڑنے والے بھوت' نے سینکڑوں افراد کو خوفزدہ کردیا۔

جی ہاں شمالی وسکنسن میں یہ 'دہشتناک' منظر دیکھنے میں آیا جو جہ ایک شخص کی شرارت نکلی۔

زیک کریوگر نامی شخص نے اتوار کو ایک کھوپٹری والی خوفناک شکل کے بھوت کے پتلے کو سیاہ لبادہ پہنایا اور پھر اسے پتلی سی زنجیر کے ذریعے ڈرون سے باندھ اڑا دیا۔

زیک نے ٹوئٹر پر اس مذاق کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے انکل کو اس اسٹنٹ کا کریڈٹ دیا۔

اس کا کہنا تھا 'میرے انکل کے ذہن میں اس کا خیال آیا تھا اور ہم نے اس پر عملدرآمد کیا'۔

اس کے بقول اس پتلے نے متعدد افراد کو خوفزدہ کردیا تھا مگر مجموعی طور پر یہ 'اچھا پرلطف تجربہ تھا'۔

اس ٹوئیٹ پر موجود تصویر کو 91 لاکھ بار سے زائد دیکھا جاچکا ہے تاہم اس کی کوئی ویڈیو تاحال سامنے نہیں آسکی مگر زیک اس پر کام کررہے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پہلی مرتبہ موقف سامنے آگیا ذرائع کے مطابق یاسرشاہ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی بلڈپریشر کی دوائی کھائی تھی جس کی وجہ سے وہ ری ایکشن کرگئی جب کہ پی سی بی کا میڈیکل پینل آج اس حوالے سے سر جوڑ کر بیٹھے گا اور میڈیکل پینل یاسرشاہ کے بلڈ سیمپل ٹیسٹ کرانے یا آئی سی سی کو صرف موقف دینے کا فیصلہ بھی آج کرے گا۔

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ)صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے کئی نجی اسکولوں کی عمارتیں ناقص اور غیر معیاری ہیں جسکی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔گوجرانوالہ میں اس وقت تین ہزار سے زائد نجی اسکولز ہیں لیکن مختلف علاقوں میں کچھ اسکولوں کی عمارتیں انتہائی ناقص ہیں ۔ کچھ عمارتیں مغل دور اور انگریز دور کی بنی ہوئی ہیں۔اس بات پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔