اتوار, 24 نومبر 2024


رینسم ویئر کے بعد آئی فون میں نیا ورژن جاری

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جعلی رینسم ویئر (ransom ware) کے حملے کی شکایات کے بعد آئی فون سوفٹ ویئر کا نیا ورژن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جعلی ’رینسم ویئر‘ کے ذریعے ہینڈ سیٹ کے براؤزر کو اَن لاک کرنے کے لیے لوگوں سے رقم کا مطالبہ کیے جانے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
اس رینسم ویئر کے ذریعے فون کے مالک کے سامنے ایک پاپ اَپ اسکرین آتی تھی جس میں اس پر غیر قانونی فحش مواد دیکھنے یا میوزک چُرانے کا الزام لگایا جاتا تھا، جبکہ یہ اسکرین ہٹائی بھی نہیں جاسکتی تھی۔
تاہم یہ رینسم ویئر جعلی تھا کیونکہ یہ جاوا اسکرپٹ پر چل رہا تھا اور صرف براؤزر کے کیشے کو کلیئر کرکے یہ شکایت دور کی جاسکتی تھی۔
سیکیورٹی فرم لُک آؤٹ کا کہنا تھا کہ رینسم ویئر کے ذریعے حملہ آور آئی ٹیونز گِفٹ کارڈ کی صورت میں صارفین سے 100 پاؤنڈز کا مطالبہ کرتے تھے جبکہ گفٹ کارڈ کا کوڈ دیئے گئے موبائل نمبر پر پیغام کی صورت میں بھیجنے کا کہا جاتا تھا۔
لُک آؤٹ نے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں کو خوفزدہ کرکے ان سے پیسے بٹورنا تھا۔
آئی فون کے نئے سوفٹ ویئر ورژن میں اس خامی کو دور کردیا گیا۔
تاہم سَرے یونیورسٹی میں سائبر سیکیورٹی کے ماہر پروفیسر ایلن وُڈ وَرڈ نے کہا کہ ’نئے ورژن کے باوجود کئی آئی فون صارفین نے اَپ ڈیٹ کا آپشن بند کردیا ہے کیونکہ اس سے ڈیوائس میں کئی دیگر تبدیلیاں بھی شامل ہوجائیں گی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments30