Print this page

زمبابوے سیکیورٹی پر مطمئن؛ مہمان ٹیم انیس مئی کو پاکستان آئے گی

ایمز ٹی وی(لاہور)زمبابوے کرکٹ کے حکام نے دورہ پاکستان کے لئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ مہمان ٹیم انیس مئی کو پاکستان آئے گی ۔ پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں اب دور نہیں۔ زمبابوین ٹیم کے استقبال کی تیاریاں  جاری ہیں ۔ گزشتہ روز پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئیے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد ایک روزہ دورے پر پاکستان آیا تھا،،جو آج رات براستہ دوبئی نجی ائیر لائن کی پروآز سے واپس روآنہ ہو گیا۔

سکیورٹی وفد نے اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران جہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا وہیں قذافی سٹیدئیم اور گردونواح کی صورتحال کا بغور تفصیلی جائزہ کیا۔ چھ  رکنی سکیورٹی وفد واپس جا کر زمبابے کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں اپنے دورے اور سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گا ۔زمبابوے کے سیکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی حکام سے ملاقات کی اور سیکیورٹی  اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔السیٹر کیمبل ، چیف ایگزیکٹو کرکٹ زمبابوے نے کہا پاکستان آکر خوشی ہورہی ہے ۔ اچھا استقبال کیا گیا ۔ لاہور شہروں میں بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔

کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ  زمبابوے کے بعد مزید ٹیمیں بھی آئیں گی۔سبحان احمد نے کہا کہ زمبابوے کو ہر مکمن سہولتیں فراہم کریں گے ۔ مستقبل میں مزید ٹیمیں بھی آئیں گی۔زمبابوے کی ٹیم انیس مئی کو پاکستان پہنچے گی ۔ اور بائیس مئی کو پہلا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم کو کھیلا جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں